گوجر خان میں تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ، پائلٹ اور ٹرینی محفوظ
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ایک تربیتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کی۔
حکام کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی پیش آنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کی ملکیت تھا، جس میں ایک مرد پائلٹ اور ایک خاتون ٹرینی پائلٹ سوار تھے۔ طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہونے پر پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کھیتوں میں اتار لیا۔
حادثے کے نتیجے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔