سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری، اگلے ماہ ممکنہ اعلان

 سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری، اگلے ماہ ممکنہ اعلان

Talks on defense agreement between Saudi Arabia and the US ongoing, possible announcement next month

بین الاقوامی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ایک دفاعی معاہدے پر بات چیت جاری ہے، جس کا باضابطہ اعلان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اگلے ماہ دورہ واشنگٹن کے دوران متوقع ہے۔

رپورٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سابق سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ معاہدے سے متعلق ابتدائی مذاکرات ہو رہے ہیں، تاہم اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات قطر اور امریکا کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کی طرز پر جاری ہیں، جس میں یہ طے کیا گیا تھا کہ قطر پر کسی بھی حملے کو امریکا پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ “سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون ہماری مشرقِ وسطیٰ کی پالیسی کا ایک بنیادی ستون ہے۔”

تاہم اب تک امریکی یا سعودی حکام کی جانب سے اس مجوزہ معاہدے پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !