اسرائیلی فورسز کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، گریٹا تھنبرگ اور مشتاق احمد سمیت 200 کارکن گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج
اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 انسانی حقوق کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی اقدام کے خلاف شدید احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
گرفتاریوں کے باوجود صمود فلوٹیلا کے تقریباً 30 جہاز اپنے مشن کی تکمیل کے لیے غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔
پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو بھی اسرائیلی افواج نے جہاز پر کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا۔