غزہ ناکہ بندی توڑنے میں بڑی کامیابی: فلوٹیلا کا جہاز "میکینو (البیرہ)" غزہ کے علاقائی پانیوں میں داخل
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی افواج نے فلوٹیلا کو روکنے کے لیے مختلف رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور کئی ممالک کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا۔ اس کے باوجود فلوٹیلا کے جہاز اپنے مشن پر گامزن ہیں تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان براہِ راست غزہ کے عوام تک پہنچایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے اور رضاکاروں نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کے عزم پر قائم ہیں اور کسی بھی رکاوٹ کے باوجود مشن مکمل کریں گے۔
یہ کامیابی نہ صرف فلوٹیلا کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ دنیا بھر کے ان کارکنان کے حوصلے کی بھی عکاسی کرتی ہے جو اسرائیلی محاصرے کو توڑنے اور غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے سرگرم ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلوٹیلا کے منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ براہِ راست معلومات کے مطابق، ٹریکر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ میکینو (البیرہ) سمیت کئی جہاز غزہ کے ساحلی پانیوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔