بھارت ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

 بھارت ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کو بھی سیاست زدہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

India is also planning to politicize the India-Pakistan match in the Women's World Cup.

بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سیاسی تنازعہ ویمن ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ویمن ورلڈ کپ میں فرق صرف کھلاڑیوں کی جنس ہوگا، یعنی اب مردوں کے بعد خواتین کے مقابلوں میں بھی یہی سلسلہ نظر آئے گا۔

بوریا مجمدار کے مطابق، ویمن ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ویمن ورلڈ کپ کا میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ کو بھی سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں بھارتی کھلاڑیوں نے کسی بھی میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اس کے علاوہ، ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !