دبئی سے ہانگ کانگ آنے والا بوئنگ 747 کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، دو اہلکار ہلاک

 دبئی سے ہانگ کانگ آنے والا بوئنگ 747 کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، دو اہلکار ہلاک

Boeing 747 cargo plane from Dubai to Hong Kong skidded off the runway and crashed into the sea, killing two personnel

متحدہ عرب امارات کے دبئی سے ہانگ کانگ پہنچنے والا بوئنگ 747 طرز کا ایک مال بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں اس کا پچھلا حصہ مکمل طور پر الگ ہو گیا۔ مقامی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیوز میں طیارے کو آدھا پانی میں ڈوبا ہوا دکھایا گیا ہے۔

حادثے کے دوران طیارہ رن وے کے قریب گشت کرنے والی ایک گاڑی سے بھی ٹکرا گیا، جو بعد میں سمندر میں جا گری۔ اس گاڑی میں موجود دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ خوش قسمتی سے طیارے کے عملے کے تمام چار ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

ہانگ کانگ ایئرپورٹ حکام کے مطابق حادثے کے وقت موسم لینڈنگ کے لیے سازگار تھا، جبکہ طیارے میں کوئی کارگو موجود نہیں تھا۔ فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے والی اتھارٹی نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا پروازوں کے شیڈول پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا اور نہ ہی کسی بڑی تاخیر یا پروازوں کی منسوخی کی اطلاع ملی ہے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !