حماس کے سینئر رہنما غازی حمد: خود مختار ریاست کے قیام پر ہتھیار فلسطینی فوج کو سونپ دیے جائیں گے
واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا کہ حماس کو منظرِ عام سے غائب کرنے کا کوئی بھی منصوبہ ناقابلِ قبول ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کے خون نے مسئلۂ فلسطین کو اجاگر کیا ہے اور اس وجہ سے جنگ بندی کے سلسلے میں مذاکرات فی الحال منجمد ہیں۔
غازی حمد نے 7 اکتوبر کے حملے کی بھاری قیمت چکانے کا اعتراف کیا لیکن کہا کہ اس کے علاوہ کوئی اور راستہ باقی نہیں تھا اور حملے کے بعد پیدا ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری صرف حماس پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہوئی تو حماس اپنے ہتھیار فلسطینی فوج کے حوالے کر دے گی۔
.jpg)
.jpg)