ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا تیسرا میچ منگل کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ابوظبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گی۔
ایونٹ میں آج پیر، 22 ستمبر کو آرام کا دن ہے۔ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا دونوں اپنی اپنی پہلی میچز میں ناکام رہے۔ بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی، جب کہ سری لنکا کو گزشتہ روز بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
.jpg)
.jpg)