صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق 6 سے 9 ستمبر کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور بھارتی آبی اخراج کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور پانی کے بہاؤ میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار:
دریائے چناب: مرالہ پر 1 لاکھ 15 ہزار، خانکی پر 2 لاکھ 5 ہزار، قادر آباد پر 2 لاکھ 66 ہزار اور ہیڈ تریموں پر 3 لاکھ 31 ہزار کیوسک۔
دریائے راوی: جسڑ پر 73 ہزار، شاہدرہ پر 1 لاکھ 12 ہزار، سائفن پر 1 لاکھ 14 ہزار، بلوکی پر 1 لاکھ 44 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر 1 لاکھ 22 ہزار کیوسک۔
دریائے ستلج: گنڈا سنگھ والا پر 3 لاکھ 19 ہزار، ہیڈ سلیمانکی پر 1 لاکھ 42 ہزار اور پنجند ہیڈ ورکس پر 3 لاکھ 10 ہزار کیوسک۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لیے خطرے کی علامت ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات اختیار کریں اور سیرو تفریح کے لیے دریاؤں کا رُخ کرنے، ماہی گیری یا دیگر سرگرمیوں سے گریز کریں۔
.jpg)
