پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ایک لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے، جس کے باعث ایک لاکھ 47 ہزار کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔


بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 703 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 232 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 47 ہزار 346 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس منفی رجحان کے باعث ایک لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !