ایڈووکیٹ قاضی ارباب احمد شعبۂ وکالت سے وابستہ ایک محنتی اور باصلاحیت شخصیت ہیں، جو گزشتہ دس برسوں سے سماجی خدمت کے میدان میں بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے وطنِ عزیز کے مختلف علاقوں میں نہ صرف خدمات سرانجام دی ہیں بلکہ مظلوموں اور امتِ مسلمہ کے مسائل پر بھرپور آواز بھی بلند کی ہے۔ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں انہیں اب تک 200 سے زائد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ وکالت اور سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ وہ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں اور اپنا ذاتی بزنس کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں۔انہیں لکھنے کا شوق بھی ہے اور وہ اپنے خیالات اور تجربات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کی شخصیت خدمت، انصاف اور مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔