محمد انوار الحق ملتان کے نواحی علاقے مخدوم رشید کے رہائشی ہیں۔ وہ پی ایچ ڈی اسکالر ہیں اور اس وقت اٹلی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایک سرگرم سماجی کارکن ہونے کے ناطے وہ زراعت، سماجی مسائل اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات پر تحقیق اور تحریر کرتے ہیں۔ بطور رضاکار، وہ ماحولیاتی بہتری اور سماجی فلاح کے اقدامات میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ محمد انوار الحق اپنی علمی قابلیت اور سماجی خدمات کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔