عامر سہیل سندہ کا تعلق ملتان کے نواحی علاقے مخدوم رشید سے ہے۔ وہ تدریس کے شعبے سے وابستہ ایک کہنہ مشق استاد ہیں۔ادب سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور بطور کالم نگار، سیرت نگار اور افسانہ نگار اپنی پہچان بنائی۔ ان کے مستقل کالم کا عنوان "فکر و نظر" ہے جو قارئین میں خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔ علم و ادب کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔