
ڈاکٹر شوذب کاظمی ایک نامور شاعر، مصنف اور ممتاز تعلیمی شخصیت ہیں۔ وہ ایمریسن کالج ملتان میں شعبۂ اردو کے سربراہ رہ چکے ہیں اور سماجی تنظیم ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن کے مشیر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی علمی و ادبی خدمات نے ادب پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔
ان کی مرتب کردہ تصنیف ’’ضمیرِ حیات‘‘ کو معروف کالم نگار علامہ ضمیر اختر نقوی نے نہایت سراہا اور اس شاندار کاوش پر دادِ تحسین سے نوازا۔ اسی طرح ان کی کتاب ’’بحضورِ قائدِاعظم‘‘ اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے، جس میں قائدِاعظم محمد علی جناح پر بہتر (72) نظمیں شامل ہیں۔
ڈاکٹر شوذب کاظمی کا نعتیہ مجموعہ ’’ہر لفظ کے لب پر صلی علی‘‘ بھی شائع ہو چکا ہے۔ علاوہ ازیں، وہ اہلِ بیتؑ کے حوالے سے متعدد مرثیے اور اشعار لکھ چکے ہیں۔ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں وہ اپنی شاعری کے باعث ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں اور مختلف علمی و ادبی محافل میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔