اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کردی

  اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس نے مغویوں کی لاشوں کی حوالگی مؤخر کردی

Hamas delays handover of hostages' bodies over Israel's ceasefire violation

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث مغویوں کی لاشوں کی حوالگی کا عمل مؤخر کردیا گیا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش اور حوالگی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ تنظیم نے اسرائیلی بمباری کو شرم الشیخ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ رفح کراسنگ کی بندش اور حملوں کا سلسلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط پامال کرنے اور اسے سبوتاژ کرنے پر تُلا ہوا ہے۔

حماس نے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ حملے بند کیے جائیں اور معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !