افغانستان کے بھارت تعلقات پاکستان کی سلامتی پر قربان نہیں ہونے چاہئیں:خواجہ سعد رفیق
لاہور — پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک–افغان مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کو بقائے باہمی کے اصول کے تحت مستحکم قواعد و ضوابط وضع کرنے ہوں گے، کیونکہ جغرافیہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاک–افغان تعلقات میں تاریخی طور پر اتار چڑھاؤ رہا ہے، مگر اس کے باوجود سرحد کے دونوں اطراف ایک جیسے ثقافتی رشتے اور ایک ہی زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان بستے ہیں، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
خواجہ سعد رفیق نے واضح کیا کہ افغان حکومت چاہے بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھے، مگر یہ تعلقات پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان کو فراہم کی جانے والی اناج، اشیائے خوردونوش اور دیگر سہولیات کے بدلے ملوث مسلح خوارج کی برآمدات ہر صورت بند کرنی ہوں ہوں گی۔
.jpg)