رونالڈو نے جارجینا کو شادی کی پیشکش کردی، انگوٹھی کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

 فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکو شادی کی پیشکش کردی۔



31 سالہ ہسپانوی ماڈل جارجینا نے انسٹاگرام پر انگوٹھی پہنے اپنے اور رونالڈو کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی۔

جارجینا نے  اس پوسٹ میں لکھا میں ہاں کرتی ہوں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا کو اوول کٹ ڈائمنڈ انگوٹھی کے ساتھ پروپوز کیا جس کی مالیت 4 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جارجینا روڈریگیز کی جانب سے انگوٹھی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔



اس سے قبل بھی انہوں نے متعدد بار انگوٹھی کی تصاویر کے ساتھ مبہم کیپشن شیئر کیے ہیں جس کے سبب ان دونوں کی منگنی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 2020 میں جارجینا روڈریگز کو معروف برانڈ کارٹیئر کی انگوٹھی دی تھی جس کی قیمت تقریباً 6 سو 15 ہزار پاؤنڈز ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا 2016 سے ایک ساتھ ہیں، ان دونوں کی 2 بیٹیاں جن میں 7 سالہ عالیانہ اور 2 سالہ بیلا بھی ہیں جب کہ رونالڈو کے مجموعی طور پر 5 بچے ہیں۔

Join Urdu Insight WhatsApp Channel

📢 Join our WhatsApp Channel for latest news and updates! تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ابھی اُردو انسائیٹ کے وٹس ایپ چینل کو فالو کریں

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website "www.urduinsight.live" uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !